ملائیشیا،26جنوری(ایجنسی) ملائیشیا کے اٹارنی جنرل نے وزیراعظم نجیب رزاق پر مجرمانہ غلطی کے الزامات ختم کر دیے ہیں۔ ان پر سیاسی عطیات کے حوالے سے الزامات عائد
کیے گئے تھے۔ نجیب رزاق کے بینک اکاؤنٹ میں 2.6 بلین رِنگٹ کی موجودگی کے باعث ان کے خلاف گزشتہ چھ ماہ سے تحقیقات چل رہی تھیں۔ اٹارنی جنرل کے مطابق 673 ملین ڈالرز کے برابر یہ رقم سعودی شاہی خاندان کی طرف سے بطور عطیہ دی گئی تھی۔